سہراب گوٹھ پر مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی، پولیس و رینجرز نے مظاہرین کو منتشر کر دیا

0
62

سہراب گوٹھ: اندرون سندھ کے واقعہ کے تناظر میں سہراب گوٹھ کے اطراف مشتعل افراد نے گلزار ہجری کے قریب موٹر وے پر دھرنا دے دیا، جس کے باعث موٹر وے ایم نائن ٹریفک کے لیے معطل ہو گیا۔پولیس اور رینجرز نے ایکشن لیتے ہوئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کے بعد مظاہرین منتشر کردیا اور موٹر وے ایم نائن کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا۔

اس سے قبل مشتعل افراد نے ٹریفک پر پتھراؤ کیا، ہنگامہ آرائی کے بعد ٹریفک بند کیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ سے موٹروے جانے اور آنے والے ٹریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جا رہا ہے۔

 

سہراب گوٹھ پر مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی، پولیس و رینجرز نے مظاہرین کو منتشر کر دیا
موٹروے پولیس نے جمالی پل کے قریب سے مرکزی شاہراہ بند کر دی۔ حیدرآباد سے کراچی آنے والے ٹریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جا رہا ہے۔ ملیر اور کراچی ایسٹ کی پولیس کی بھاری نفری سہراب گوٹھ پر طلب کر لی گئی ہے۔ جبکہ مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اینٹی رائٹس سامان کے ساتھ سہراب گوٹھ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الآصف چورنگی بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو گلبرگ سے شفیق موڑ بھیجا جا رہا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ناگن چورنگی اور براک پٹرول پمپ سے یوٹرن لے کر گاڑیاں واپس بھیجی جا رہی ہیں۔ ہنگامہ آرائی اور پتھراؤ کی وجہ سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

Leave a reply