پولیس خدمت مرکز گلوبل کے تحت اوورسیزپاکستانیوں‌کوڈاکومنٹس کی جلد فراہمی پرخراج تحسین کرتے ہیں‌، اظفرمنظورچیئرمین پی آئی ٹی بی

0
58

پولیس خدمت مرکز گلوبل کے تحت اوورسیزپاکستانیوں‌کوڈاکومنٹس کی جلد فراہمی پرخراج تحسین کرتے ہیں‌،باغی ٹی وی کےمطابق ، چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ اظفرمنظ‌ورنے کہا ہےکہ اب سمندر پار پاکستانیوں کو پنجاب پولیس سے متعلقہ 6 خدمات انتہائی کم وقت میں ملنے لگیں

پنجاب آئی ٹی بورڈ‘ وزارتِ خارجہ‘وزارتِ داخلہ اور پنجاب پولیس کے اشتراک سے وضع کردہ پولیس خدمت مرکز گلوبل کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پنجاب پولیس سے متعلقہ چھ خدمات کا حصول انتہائی کم وقت میں ممکن ہو گیا ہے‘ یہ بات چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ اظفر منظور کو ایک جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی آپریشنز فیصل یوسف و دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ماضی میں روایتی طریقہ کار سے اوورسیز پاکستانیوں کو کیریکٹر سرٹیفکیٹ ڈیڑھ سے دو ماہ میں ملتا تھا جبکہ پولیس خدمت مرکز گلوبل کے تحت یہ عمل صرف پانچ دن میں مکمل ہو جاتا ہے۔ اسی طرح نیشنل سٹیٹس ویری فیکیشن کا دورانیہ چھ ماہ سے کم ہو کر 32دن تک آ گیا ہے۔

پورٹل میں چار نئی خدمات بھی شامل کی گئی ہیں جن کے تحت کرایہ داری اندراج کا عمل ایک دن میں مکمل کیا جاتا ہے جبکہ ملازم کی تصدیق پانچ دن‘ایف آئی آر کی نقل کا حصول ایک دن اور کرائم رپورٹ اندراج کا عمل بھی صرف ایک دن میں مکمل ہو جاتاہے۔

Leave a reply