پولیس کی حراست میں ملزم جاں بحق

0
26

کراچی کے علاقہ کلاکوٹ سے گرفتارملزم پولیس کسٹڈی میں مبینہ طورپرجاں بحق ہوگیا،ملزم کوعدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل کیا جارہا تھا کہ طبیعت بگڑگئی۔

تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ سے گرفتارملزم علی رضا پولیس کی حراست میں جاں بحق ہوگیا، جیل منتقلی کے دوران ملزم کی طبیعت خراب ہو گئی، جس پر ملزم کو فورا ہسپتال لے جایا گیا، لیکن ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی ملزم انتقال کر گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ ملزم نشے کا عادی تھا،ملزم کومنشیات کے کیس میں گرفتارکیا گیا تھا۔ ملزم کی لاش سرد خانے منتقل کردی گئی ہے اورپوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وجہ موت جاننے کے لیے مجسٹریٹ کی زیرنگرانی پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

Leave a reply