پولیس کی وردی بدل گئی مگر…گھر سے چرچ کی رقم بھی نہ چھوڑی، چادر و چاردیواری کا تقدس کیا پامال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی وردی بدل گئی مگر مزاج نہ بدلا، گھر میں گھر کر چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کر ڈالا

واقعہ لاہور کا ہے جہاں مبینہ طور پر تھانہ برکی کی حدود میں خرم اور بلا سمیت سفید کپڑوں میں ملبوس 5/6 پولیس اہلکاروں نے چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کر دیا اور رات کی تاریکی میں ولیم مسیح کے گھر بغیر لیڈیز پولیس بغیر سرچ وارنٹ گھر کے اندر زبردستی داخل ہو گئے برکی پولیس نے دوران تلاشی خواتین سے بدتمیزی کی توڑ پھوڑ کی ،برکی پولیس جاتے ہوئے پانچ لاکھ تیس ہزار کی رقم سیف الماری کے کنڈے توڑ کر لے گے

ولیم مسیح کا کہنا ہے کہ بر کی پولیس نے ہمارے بیٹے کے قتل میں ملوث ملزم اصغر کباڑیا کے ایما پر ہمارے گھر چھاپا مارا برکی پولیس نے پانچ لاکھ تیس ہزار روپے ہڑپ کرنے کے لیے صبح سویرے میرے چھوٹے بیٹے اور بیوی کو بھی تھانے اٹھا کر لے گئے اور کئی گھنٹے تک بغیر لیڈیز پولیس کے بٹھائے رکھا ایس ایچ او برکی کے کارخاص ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں لگاتے رہے ایس ایچ او کے کار خاص خرم اور بلا نے کئی گھنٹے تک میرے بچے اور بیوی کو اپنے غیر قانونی حراست میں رکھا ہمارے علاقے کے چرچ کے معززین اور بڑوں کی مداخلت سے میرے بیوی بچے کو رہائی ملی

مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نور قتل کیس، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

نور قتل کیس، ملزم کی عدالت پیشی،مزید جسمانی ریمانڈ منظور

ولیم مسیح کا کہنا ہے کہ برکی پولیس اہلکاروں نے ہمارے تین لاکھ روپے واپس کر دیے جبکہ دو لاکھ تیس ہزار روپے کی رقم دینے سے انکاری ہیں چرچ کے چندہ کی امانت رقم تھی ایس ایچ او کے کار خاص خرم اور بلا سے ہماری رقم واپس دلوائی جائے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے اور میرے گھر میں زبردستی بغیر سرچ وارنٹ کے بغیر لیڈیز پولیس کے داخل ہونے والے ان پولیس اہلکاروں کو محکمہ سے فارغ کیا جائے آئی جی پنجاب "سی سی پی او لاہور "ڈی آئی جی لاہور” ایس ایس پی لاہور” اس واقعہ کا نوٹس لیں

Shares: