پولیس لائن خیبر پر مسلح افراد کا حملہ، 2 اہلکار شہید، 2 زخمی ہوگئے

پولیس لائن خیبر پر مسلح افراد کے حملہ کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پولیس کے مطابق زخمیوں میں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر نواز خان اور لائن آفیسر برکت خان شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی جاری ہے، زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

تاہم ابھی کوئی خاص اطلاعات نہیں کہ آیا مکمل طور پر کتنا نقصان ہوا ہے لیکن ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جبکہ اس کیلئے ریسکیو آپریشن کی کوشش جاری ہے تاکہ زخمیوں کو مزید جلد از جلد طبی امداد فراہم کی جاسکے. یاد رہے کہ دوسری جانب ہنگوپولیس کی کامیاب کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا مبینہ سہولت کار سعداللہ خان گرفتار کر لیا گیا تھا، اس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔

ہنگو پولیس نے مبینہ دہشت گرد اور ٹی ٹی پی کے سہولت کار سعداللہ کو نریاب زرگیری روڈ پر اسپیشل ناکہ بندی کے دوران گرفتار کیا۔
کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کے منصوبے کا انکشاف اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو آصف بہادر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم اشتہاری ہے اور کالعدم ٹی ٹی پی کو فنڈنگ فراہم کرنے میں ملوث تھا

Shares: