پولیس مقابلوں میں دو گنا اضافہ ہو گیا

باغی ٹی وی :لاہورسمیت پنجاب بھر میں رواں سال کے9ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت پولیس مقابلوں میں100 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل میں ملوث ملزموں کیخلاف پولیس کے مقابلے گزشتہ سال کی نسبت رواں سال بڑھ گئے ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق سال2020 میں دوسو نو پولیس مقابلے کیے گئے۔

پنجاب کے دو بڑے شہروں میں دو پولیس مقابلے،5 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار شہید


پولیس ریکارڈ کے مطابق9 ریجنز میں رواں سال کے نو ماہ میں ایک سو چھ پولیس مقابلے زیادہ رپورٹ ہوئے۔پولیس مقابلوں میں فیصل آباد ریجن پہلے نمبر پر رہا جہاں یکم جنوری سے تیس ستمبر تک58 پولیس مقابلے رپورٹ ہوئے۔ ان مقابلوں میں ایک سواکیس جرائم پیشہ افراد ہلاک اور ایک سوچوبیس زخمی ہوئے۔ دس پولیس اہلکار شہید اور پنتالیس زخمی ہوئے۔

دو پولیس مقابلوں میں دو اشتہاری بھائیوں سمیت 3 ملزمان ہلاک


دستاویزات کے مطابق مقابلوں کے دوران صوبے بھر سے دو سو اکیس جرائم پیشہ افراد کو گرفتاربھی کیا گیا۔ آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ’’ہم لوگ جرائم پر قابو پانے کے لیے کوشش کررہے ہیں

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے
ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال پانچ ہزار ایک سو پچہتر موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔ رواں سال کے دوران کار چھیننے کے 10 واقعات رپورٹ ہوئے۔ سال 2019 میں کار چھیننے کے 8 واقعات ہوئے تھے.

ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران 353 موٹر سائیکلیں چھینی گئی ہیں۔ گزشتہ سال موٹر سائیکل چھیننے کے تین سو واقعات رونما ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آتے ہی جرائم کی شرح بڑھ گئی ہے . چوری ڈاکے ، سٹریٹ کرائم اور دیگر واردات میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے .

Shares: