پولیس مقابلہ، ہلاک ،زخمی ڈاکوؤں کی شناخت ،48 سے زائد مقدمات میں تھے مطلوب

نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

پولیس مقابلے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت ہو گئی 48 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔

پاکپتن کے تھانہ رنگشاہ گاؤں 53 ایس پی کے قریب پولیس مقابلے میں پولیس پر فائرنگ کرنے اور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 2 ڈاکوؤں اور 1 گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت ہو گئی،ملزمان سنگین قسم کے 48 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور ضلع پاکپتن کے علاوہ ضلع ساہیوال کی پولیس کو مطلوب تھے۔زخمی اور ہلاک ڈاکو ضلع ساہیوال میں 36 اور ضلع پاکپتن میں 12 مقدمات میں مطلوب تھے۔پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 2 ڈاکوؤں کی شناخت خضر حیات ولد محمد شریف قوم وٹو سکنہ 61 ایس پی اور الطاف ولد ممتاز قوم وٹو سکنہ دلیل کے وٹواں کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ڈاکو کی شناخت آصف ولد ظفر الحق قوم کھوکھر سکنہ چری کھوکھراں والی ہڑپہ ضلع ساہیوال کے نام سے ہوئی۔

گزشتہ روز 5 کس مسلح موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے علاقہ تھانہ ملکہ ہانس میں دوران ڈکیتی ابراہیم نامی شخص سے موٹر سائیکل و نقدی چھینی اور فرار ہوئے علاقہ تھانہ رنگشاہ کی حدود میں عوام نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی تو مسلح ڈاکوؤں نے شاہنواز نامی شخص کو سینے میں فائر مار کر زخمی کر دیا تھا۔وقوعہ کی اطلاع پر پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو 53 ایس پی کے قریب پولیس اور ڈاکووں کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا جس میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک اور 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ 2 ڈاکو اپنے ساتھیوں کو ہلاک اور زخمی کر کے مکئی کی فصل کا فائدہ اٹھاتے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے تحرک جاری ہے۔

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

Comments are closed.