پولیس مقابلہ مشکوک؛ ہلاک ملزم کے لواحقین نے تھانے کا گھیراؤ کرلیا

0
35

کراچی میں مشکوک پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم کے لواحقین نے تھانے کا گھیراؤ کرلیاہے ، کراچی کےعلاقہ نیو ٹاؤن میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک ہوگیا، ہلاک ملزم کے لواحقین نے مبینہ پولیس مقابلے کو جعلی قرار دے کر پانچ گھنٹے تک نیو ٹاؤن تھانے کا گھیراؤ کرکے احتجاج کیا۔

مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم کراچی کے علاقے ڈالمیا کا رہائشی تھا جس سے متعلق پولیس کا دعویٰ ہے کہ اسے شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے کی کوشش کے دوران روکا گیا تھا، اس دوران کمل اور اس کے ساتھی نے پولیس پر فائرنگ کی اور جوابی کارروائی میں کمل ہلاک جبکہ ساتھی انیل پکڑا گیا تھا۔ واقعے کے خلاف نوجوان کے لواحقین نے نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کیا اور شدید احتجاج کیا۔ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ان کے گھر میں شادی ہے خوشی والے گھر کو پولیس نے سوگ میں تبدیل کردیا، ہمیں انصاف دلایا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
دوسری طرف پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ملزم اور گرفتار ساتھی کو متاثرہ شہری نے ملزم کی حیثیت سے شناخت کرلیا ہے۔ شہری کی مدعیت میں ہی واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ احتجاج کا دائرہ وسیع ہوا تو پولیس حکام مظاہرین سے مذاکرات کے لئے ڈی آئی جی ایسٹ آفس پہنچے، پولیس حکام نے لواحقین کے تحفظات دور کرنے اور شفاف تحقیقات کے لئے ایس پی گلشن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ جبکہ لواحقین کے مطالبے پر تحقیقات مکمل ہونے تک مقابلہ کرنے والے انسپکٹر کو معطل کردیا گیا۔

Leave a reply