باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے
حیدر آباد کے راہوکی تھانے کی حد میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے بعد 2 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے، ایس ایچ او تھانہ راہوکی محمد انور خانزادہ اپنے اسٹاف کے ہمراہ گشت پر تھے کہ ہوسڑی شاخ کے قریب واردات کے ارادے سے موجود مسلح ڈکیتوں سے مقابلہ ہوا .فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دیگر ملزمان فرارہو گئے، زخمی ڈکیتوں کی شناخت غلام نبی نوہانی اور پرویز نوہانی کے ناموں سے ہوئی ہے گرفتار زخمی ڈکیتوں کے قبضے سے 2 عدد 9 ایم ایم پسٹل برآمد ہوئےزیرِ حراست زخمی ڈکیتوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے مزید نفری کے ہمراہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری یے، ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت سرگرم ڈکیت گینگ کے رکن ہیں جو راہوکی، ٹنڈوجام اور گردونواح میں لوٹ مار، ڈکیتی اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں تاہم ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور ملزمان کا ضلع بھر سے مکمل کرمنل ریکارڈ و دیگر معلومات بھی حاصل کی جا رہی ہیں
دوسری جانب شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیان جاری ہیں، مختلف کاروائیوں میں موٹرسائیکل لفٹنگ، گٹکا فروشی و منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان تھانہ مدینہ کالونی پولیس نے گرفتار کر لیے ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ایس ڈی پی او بلدیہ مسرور احمد جتوئی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مدینہ کالونی سب انسپکٹر امداد علی پہنور نے اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کاروائیاں کیں،تین مختلف کاروائیوں میں موٹرسائیکل لفٹنگ، گٹکا ماوا فروشی اور منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار کئے، پہلی کاروائی میں مدینہ کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائم و موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم محمد اکرم ولد محمد اسلم کو cctv فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے تھانہ مدینہ کالونی کے مقدمہ 479/22 بجرم دفعہ 381A کی سرقہ شدہ موٹرسائیکل KOJ-7553 برآمد کر لی گئی۔ملزم کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا۔
دوسری کاروائی میں بمقام سیکٹر C3 سعید آباد سے گٹکا فروشی میں ملوث ملزم اصغر علی ولد جمیل احمد کو گرفتار کرکے قبضہ سے 40 عدد پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد کر لیا۔ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جوکہ اس سے قبل بھی تھانہ مدینہ کالونی کے مقدمہ 218/17 بجرم دفعہ 23(i)A میں گرفتار ہو چکا ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 483/22 بجرم دفعہ 4/8 امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔تیسری کاروائی میں مدینہ کالونی پولیس نے شراب فروشی میں ملوث دو ملزمان بنام علی احمد اور فرحان اقبال کو گرفتار کر کے قبضہ سے 4 عدد بوتلیں شراب برآمد کر لی۔ملزم علی احمد اس سے قبل بھی موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں تھانہ موچکو سے گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 484/22 بجرم دفعہ 3/4 امتناع منشیات ایکٹ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف
گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف