پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے
گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ ہٹڑی سب انسپیکٹر حسین علی شاہانی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر لنک روڈ وانکی واسی کے قریب چھاپہ مار کاروائی کی، چھاپہ مار کاروائی ڈکیت گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی اس دوران ڈکیت گروہ سے پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں پولیس مقابلہ پیش آیا اور 2 ڈکیت زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار ہوئے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے
زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا گرفتار ملزمان کی شناخت نظیر احمد بروہی اور حنیف مینگل کے ناموں سے ہوئی ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق منظم ڈکیت گروہ سے ہے جو حالیہ دنوں ہٹڑی، بلدیہ اور اس پاس کے علاقوں میں ڈکیتی و لوٹ مار کی وارداتوں میں مصروف تھے گزشتہ رات یہی ڈکیت گروہ کسی واردات کی پلاننگ کر رہے تھے جو پولیس نے پہنچ کر ناکام بنا دی گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ہٹڑی میں پولیس مقابلہ اور حدود آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے گرفتار ملزمان کا دیگر اضلاع سے کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے
بیوی کمرے میں سوئی ،صحن میں سوئے شوہر پر گولیاں چل گئیں
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی