کندھ کوٹ؛ چیک پوسٹ پر حملہ کرکے ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار اغوا کرلیا
کندھ کوٹ میں لیسوڑو چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور ایک پولیس اہلکار کو اغوا کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاکو 5 اہلکاروں سے اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کچے کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ دوسری جانب گزشتہ دنوں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ مقصود الحسن نے بتایا تھا کہ آپریشن کے دوران 6 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
ایڈیشنل آئی جی نے بتایا تھا کہ ڈاکوؤں کی پناہ گاہیں راکٹ لانچرز سے بھی تباہ کی گئی ہیں جب کہ ڈاکوؤں کے درجنوں گھروں کو آگ لگادی گئی ہے۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ ڈاکو کچے کے جنگل میں نکل گئے ہیں جن کا پیچھا کیا جارہا ہے۔ تاہم یاد رہے کہ کچے کے علاقے میں پنجاب پولیس کا آپریشن تاحال جاری و ساری ہے.