وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کیلیے پولیس اور اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا.
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کیلیے پولیس اور اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا اور دروازہ نہ کھلنے پر اہلکار دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگئے۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم لاہور پولیس کی معاونت سے اور پولیس کی مشترکہ ٹیم پرویز الہیٰ کی گرفتاری کیلیے اُن کی ظہور اللہ روڈ پر قائم رہائش گاہ پہنچی جہاں وہ موجود تھے۔
اینٹی کرپشن ٹیم کے ہمراہ آنے والی ٹیم نے گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کی تو پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور پی ٹی آئی کارکنان کی ممکنہ پیش قدمی کو روکنے کیلیے پوزیشنز سنبھالیں۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے بتایا کہ پرویز الہیٰ کو گوجرانوالہ میں درج مقدمے 23/6 میں گرفتار کرنے کیلیے آئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
نادر دوگل ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ مقدمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں درج ہے جبکہ مقدمے میں عدالت پہلے ہی پرویز الہیٰ کو 6 مئی تک حفاظتی ضمانت دے چکی ہے۔ قانونی ٹیم نے اینٹی کرپشن حکام کو بتایا کہ جج طارق سلیم شیخ کے حکم پر پرویز الہیٰ کو ضمانت مل چکی ہے۔ اس پر پولیس نے ضمانت کا حکم نامہ مانگا۔ گیٹ زبردستی کھولنے کی کوشش پر کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس پر صورت حال کشیدہ ہوئی۔
اینٹی کرپشن کی ٹیم نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور پولیس اہلکاروں نے دیوار پھلانگ کر پرویز الہٰی کے گھر داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پرویز الہٰی کے گھر سے پولیس اہلکاروں پر شدید پتھراؤ کیا گیا اور انہیں گھر میں داخل ہونے سے روکا گیا۔
شدید پتھراؤ کے باعث پولیس اہلکار پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔ پولیس نے پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ سے ان کے ملازمین کو گرفتار کر لیا۔اس سے قبل چودھری پرویز الہٰی کی قانون ٹیم نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت ہو چکی ہے تو پولیس نے جج کے ضمانت کے آرڈر دکھانے کی ہدایت کی۔
ایڈووکیٹ نادر دوگل نے کہا کہ اینٹی کرپشن ٹیم 6/23 مقدمہ میں گرفتار کرنے پہنچی ہے اور یہ مقدمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں درج ہے جسے گوجرانوالہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے درج کیا ہے۔ اس کیس میں 6 مئی تک ضمانت ہوئی ہے۔عامر سعید ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ مقدمہ کل رات گوجرانوالہ میں درج کیا گیا تھا جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے آج ضمانت دی ہے تاہم یہ بضد ہیں کہ انہوں نے کورٹ کے آرڈر تسلیم نہیں کرنے اور یہ چودھری پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے پر بضد ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور اینٹی کرپشن کے اہلکار عدالت کے احکامات ہوا میں اڑا رہے ہیں۔