واشنگٹن:پولیس کی پالیسی میں اصلاح کا وقت آ گیا ، سیاہ فام فلوئیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر ٹویٹر کے بانی جیک کی بیان ،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کے قتل کے بعد اٹھنے ہونے فسادات نے امریکہ کی تمام ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، وہاں ٹویٹرکے بانی نے کہا ہےکہ پولیس کی پالیسی میں اصلاح کا وقت آ گیا
https://twitter.com/alexbruesewitz/status/1267566183412379648
باغی ٹی وی کے مطابق ٹویٹرکے بانی نے اپنے ایک پیغام میں کہاہےکہ امریکی پولیس کے رویے کی وجہ سے اتنا بڑا نقصان ہورہا ہے اوراگرپولیس کے رویے مٰیں اصلاح نہ کی گئی تو پھرحالات اوربھی خراب ہوسکتے ہیں
Police policy reform now.
— jack (@jack) June 2, 2020
ذرائع کے مطابق ٹویٹرکے بانی جیک نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ امریکی پولیس میں اصلاح کی اشد ضرورت ہے کیوں پولیس کے رویے کی وجہ سے امریکہ اس وقت ایک بہت بڑے بحران کا سامنا کررہا ہے، اس لیے اب ضروری ہوگیا ہے کہ پولیس کی اصلاح کی جائے