نواز شریف میڈیا پر اور نواز شریف اصل میں

0
46

لاہور:نواز شریف میڈیا پر اور نواز شریف اصل میں،باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پرایک بحث زور پکڑ رہی ہے کہ نوازشریف قوم کو کس کھلواڑے میں ڈال رہے ہیں ، سوشل میڈیا پرنوازشریف کی دوتصاویرشیرکی جارہی ہیں جن میں ایک لندن میں سیرسپٹوں کی حالیہ تصویراورایک نوازشریف کے صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا بھی چل رہی ہے

 

 

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پربحث میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے حامیوں کو کیا ہوگیا ہے کہ جب ان کا قائد لندن کے ہوٹلوں اوردیگرپبلک مقامات پرکھانے پینے اورسیرسپٹے کے لیے نکلتا ہے تو ن لیگی بڑی خوش ہوتے ہیں لیکن پاکستان میں نواز شریف کے اورکرپشن کیسز کی وجہ سے واپس آنے کی بات ہوتی ہے تو پھراسی نوازشریف کو اس طرح پیش کیا جاتا ہے کہ شاید اس کے جسم میں شاید آخری سانس ہوں

سوشل میڈیا پرایک تصویر دکھائی جارہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کی بات ہوتو پھر وہی ن لیگی کہتے ہیں کہ نوازشریف تو سخت بیمار ہیں لیکن اسی نوازشریف کو جب لندن کے ہوٹلوں مین پھجے کے پائے کھاتے دیکھا جاتا ہے تو بڑے خوش ہوتے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ اپنے قائد کی خاطراقدار ،سچ اور حقیققت کا رد نہ کیا کریں

Leave a reply