مزید دیکھیں

مقبول

سندھ ہائیکورٹ، لاپتہ شہریوں بارے جے آئی ٹی رپورٹ طلب

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں پر...

جنگ کا خطرہ برقرار،اگلے تین چار دن اہم ہیں ، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جنگ...

نہ کوئی سمجھوتہ، نہ پسپائی،صرف سخت جوابی کارروائی!

اب نہ کوئی سمجھوتہ، نہ کوئی پسپائی،صرف سخت جوابی...

ندا ڈار مینٹل ہیلتھ کا شکار ہو گئیں

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار...

عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا

عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پولیس براستہ سڑک لے کر اسلام آباد روانہ ہو گئی ، موسم خراب ہونے کے سبب سابق وزیراعظم عمران خان کو بذریعہ موٹروے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، اس سے پہلے ان کو ایئرپورٹ لے جایا گیا تھا جہاں اسلام آباد لے جانے کیلئے ہیلی کاپٹر پر لے جانے کی تیاریاں کی گئی تھیں تا ہم موسم کی خرابی کی وجہ سے عمران خان کو بذریعہ موٹروے اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے،، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

پولیس عمران خان کو آدھا گھنٹہ میں گرفتار کرکے کوٹ لکھپت جیل پہنچی وہاں سے عمران خان کو ایئر پورٹْ لایا گیا تا کہ انہیں اسلام آباد منتقل کیا جا سکے، عمران خان کو سخت سیکورٹی میں جیل لے جایاگیا، پولیس کی بھاری نفری ہمراہ ہے، عمران خان کی گرفتاری عدالتی فیصلے کے 20 منٹ بعد ہو گئی، عمران خان نے گرفتاری کے لئے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی،عمران خان کو لاہور پولیس نے جب زمان پارک سے گرفتار کیا تو پولیس اتنی جلدی میں تھی کہ انہیں کوئی سامان ساتھ رکھنے نہیں دیا گیا تاہم جب انہیں اسلام آباد ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو انہیں لاہور کے پرانے ایئرپورٹ منتقل کیا گیا عمران خان نے وہاں انتظار کے دوران گھر سے کپڑے اور قرآن پاک منگوایا دیگر سامان میں کتابیں، شیونگ کٹ سمیت ضروری اشیا بھی طلب کیں.

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1687737999667412992

گرفتاری کے بعد عمران خان کی تصویر
گرفتاری کے بعد عمران خان کی تصویر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ٹویٹر پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہمیری گرفتاری متوقّع تھی چنانچہ میں نے یہ پیغام اپنی گرفتاری سے قبل ریکارڈ کروایا۔ یہ لندن پلان پر عملدرآمد کی جانب ایک اور قدم ہے مگر میں چاہتا ہوں کہ میرے کارکنان پرامن، ثابت قدم اور مضبوط رہیں۔ ہم رب العزّت کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے جو ”الحق“ ہے۔ لاالٰہ الّا اللہ ہی ہمارا ایمان ہے۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد بھیجا جا رہا ہے۔ جیل کا انتخاب آئی جی اسلام آباد کریں گے،

ترجمان پی ٹی آئی نے تصدیق کی ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کر لیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نےگرفتاری کی تصدیق کر دی، عمران خان کی گرفتاری کے بعد اب شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے معاملات دیکھیں گے،

چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد ممکنہ احتجاج کے پیش نظر شہر میں سیکورٹی ہائے الرٹ کر دی گئی ہے،

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک کو چاروں اطراف سے سیل کر دیا گیا۔ عمران خان کی بہنوں نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

https://twitter.com/mubasherlucman/status/1687739315659378688

ایک اور ٹویٹ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پولیس کو توقع ہے کہ تحریک انصاف کے کچھ دیگر رہنما بھی زمان پارک میں چھپے ہوئے ہیں دیکھتے ہیں ان کو بھی ڈھونڈتے ہیں یا نہیں؟

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سزا سنائے جانے کے بعد پولیس کی بھاری نفری عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پہنچی زمان پارک کی اطراف کی سڑکوں کو بند کیا گیا، پولیس نے مال سے دھرم پورہ جانے والے کینال روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا تھاایس پی سول لائن حسن جاوید بھٹی بھی زمان پارک میں موجود تھے

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1687734302845669376

دوسری جانب سیینئر صحافی و اینکر حامد میر کہتے ہیں کہ ایک اور سابق وزیراعظم کو سزا سنا دی گئی آج تک کسی ڈکٹیٹر کو سزا نہیں ملی کیونکہ وزیراعظم جب حکومت نیں ہوتا ہے تو ڈکٹیٹروں کے خلاف فیصلے سنانے والے ججوں کو پاگل قرار دے دیتا ہے

چیئرمین تحریک انصاف کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے سزا ،الیکشن کمیشن عدالت کے تفصیلی فیصلے کا منتظر ہے، تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس بلایا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں تفصیلی فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا،تفصیلی فیصلے کی روشنی میں عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا،

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس ،عمران خان کو نااہل کردیا گیا عدالت نے عمران خان کو تین سال قید ہی سزا سنا دی عدالت نے ایک لاکھ جرمانہ بھی کر دیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے،ملزم آج عدالت میں پیش نہیں ہیں، فیصلے کی کاپی آئی جی اسلام آباد کو عملدرآمد کیلئے بھجوائی جائے، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ،عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کرانے کا حکم دے دیا،سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی 5 سال کیلئے نااہل قراردے دیئے گئے،

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan