صحافیوں پرپولیس تشدد ناقابل قبول ، پولیس رویے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں ، ایمرا باڈی
لاہور:صحافیوں پرپولیس تشدد ناقابل قبول ، پولیس رویے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں ،اطلاعات کے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن(ایمرا) کے صدر محمد آصف بٹ اور ایمرا سیکرٹری سلیم شیخ و ایمرا باڈی کا ن لیگ کی ریلی میں ایمراممبرگورننگ باڈی "جی این این”کے رپورٹر محمد وقاص اور "سٹی42″کیمرہ مین ثاقب ملک کو پولیس کی جانب سے تشدداور لاٹھی چارج کا نشانہ بنانے کی پرزور اور شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ایمرا صدر محمد آصف بٹ کا اپنے مذمتی بیان میں کہناہے کہ پولیس کی جانب سے صحافتی خدمات انجام دینے والے رپورٹر محمد وقاص اور کیمرہ مین ثاقب ملک کو دوران کوریج پولیس اہلکاروں کا لاٹھی چارج اور تشدد کا نشانہ بناناانتہائی شرمناک اور قابل مذمت فعل ہے۔
ایمرا کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت کی نیب میں پیشی کے موقع پر پولیس اہلکاروں نے لیگی کارکنوں پر جو لاٹھی چارج کیا ہے اس کو عوام تک پہنچاناہماری صحافتی ذمہ داری ہے۔ "جی این این” رپورٹرمحمد وقاص اور”سٹی 42″ کے کیمرہ مین ثاقب ملک احسن طریقے سے اپنے صحافتی فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اس دوران پولیس اہلکاروں کا رپورٹرمحمد وقاص اور کیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بنانا انتہائی شرمناک اور قابل مذمت فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
ایمرا کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کا یہ اقدام صحافتی آزادی پر قدغن لگانے کے مترادف ہے۔ایمرا باڈی پولیس اہلکاروں کے اس اقدام کی مذمت کرتی ہے۔ ایمرا باڈی کا وزیر اعلی پنجاب، وزیرقانون پنجاب،آئی جی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ایسے عناصر کی شناخت کرکے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔ اگرصحافیوں پر تشدد ملوث میں پولیس اہلکاروں کے خلاف بروقت کاروائی نہ کی گئی تو پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران رپورٹر اور کیمرہ مین کوتشدد کا نشانہ بنانے کےخلاف ایمرا، اینکااور دیگر صحافتی تنظیموں کے ہمراہ بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔