پولیس تشدد میں ایک اور ہلاکت، 13 سالہ طالب علم جاں بحق، پولیس کا نعش دینے سے انکار

0
64

صلاح الدین قتل کے بعد پولیس نہ سدھری، پولیس تشدد میں ہلاکت کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع جھنگ میں پولیس تشدد میں ہلاکت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں نویں جماعت کا طالب علم 13 سالہ نوبہار جان کی باری ہار گیا، پولیس تشدد سے ہلاکت کے بعد طالب علم کے لواحقین نے احتجاج کیا ہے اور انصاف کی اپیل کی ہے

صلاح الدین قتل کیس، سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا نوٹس، افسران طلب

لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے چند روز قبل ھمارے 3 بچوں کو گھر میں داخل ہو کر پکڑا تھا اور رشوت مانگ رہے تھے جو ہم نہ دے سکے جبکہ آج ہمیں معلوم ہوا کہ پولیس کے تشدد سے نویں جماعت کا 13 سالہ نوبہار جاں بحق ہو گیا ہے اہلکار اس کی نعش بھی نہیں دے رہے۔

صلاح الدین قتل،سوشل میڈیا پر حکومت پر تنقید، آر پی او بہاولپور کی ڈھٹائی کہا تشدد نہیں ہوا

 

 

ڈی پی او جھنگ کا کہنا ہے کہ انچارج سی آئی اے عبد اللہ جپہ، اے ایس آئی مبشر اور اے ایس آئی علی نواز اور دو کانسٹیبلوں لیاقت اور ثقلین کو معطل کر دیا۔ واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایس پی مزمل حسین کو ہدایت کی ہے.

 

پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

 

 

Leave a reply