کوئٹہ سپینی روڈ مبارک چوک پر پولیس وین پردستی بم حملہ ، 3 افراد زخمی ہو گئے-
باغی ٹی وی : ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم شرپسند عناصر کی جانب سے کوئٹہ میں پولیس وین پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے پولیس وین پر حملہ اس وقت ہوا، جب وین گزر رہی تھی حملے میں تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے اظہر ولد محمد حفیظ اور شاہرخ ولد جمیل کو سول ہسپتال، جبکہ ایک اہلکار کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔
قتل کرکے لاش نہر میں پھینکنےوالے بااثر مجرمان کے سامنے پولیس بے بس،مقتول کے انصاف کیلئے ٹوئٹرصارفین…
دوسری جانب صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں چار خواتین کو قتل کردیا گیا ہے علاقہ پولیس کے مطابق قتل ہونے والی مقتول خواتین میں ماں اور تین بیٹیاں شامل ہیں اس ضمن میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں خواتین جائے واردات پر ہی دم توڑ گئی تھیں فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، امدادی ادارے کے اہلکار اور دیگر متعلقہ حکام فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے جنہوں نے مقتول خواتین کی نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے آر ایچ سی سینٹر منتقل کردیا تھا۔
آئی جی اسلام آباد کے گھر کے سامنے ڈکیتی…آئی جی کے لئے مہنگی ثابت
پولیس نے جائے وقوع سے تین ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے مزید تفتیش و تحقیق کے لیے متعلقہ تھانے میں منتقل کردیا ہے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کرلیے گئے ہیں۔