پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کے قتل کی طرز کا بھارت میں بھی واقعہ

0
46

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت طرز کا واقعہ انڈیا میں بھی پیش آیا، بھارتی پولیس نے ایک شہری کے گلے پر گھٹنے دبائے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے تا ہم اس شہری کی موت نہیں ہوئی اور وہ بچ گیا

بھارت میں یہ واقعہ جے پور کے علاقے جودھپور میں پیش آیا جہاں پولیس نے ایک شخص کو بغیر ماسک کے ادھر اُدھر گھومنے پر اسے زمین پر گرایا اور اسکے گلے پر اپنے گھٹنے دبا دیے، مذکورہ شخص کی شناخت مکیش کمار کے طور پر ہوئی، پولیس نے اسے ماسک کے بغیر گھومنے پر روکا تو اس نے پولیس کے ساتھ جھگڑا شروع کردیا جس کے بعد پولیس نے اسے پکڑا اور تشدد کا نشانہ بنایا، اسی دوران پولیس نے اسے زمین پر لٹایا اور اوپر چڑھ گئے

جودھپور پولیس کے ایک افسر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ویڈیو جمعرات کی ہے جب ایک شخص بغیر ماسک کے گھوم رہا تھا اور اسکی پولیس کے ساتھ بحث ہوئی،بعد ازاں یہ واقعہ پیش آیا

ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار اس شخص کی گردن کو اپنے گھٹنے سے دبارہا ہے جبکہ دیگر دو جوان مذکورہ شخص کے پاؤن پکڑے ہوئے ہیں۔

ایس ایچ او دیو نگر پولیس اسٹیشن سوم کرن کا کہنا ہے کہ وہ پولیس اہلکار جنھوں نےایسا کیا ان پر اس شخص نے حملہ کیا تھا حالانکہ اسے ماسک کے بغیر گھومنے پر روکا گیا تھا اور اس شخص نے پولیس کے ساتھ بد تمیزی کرتے ہوئے وردی پھاڑ دی تھی جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا

https://twitter.com/Satyanewshi/status/1268809133827883009

بعد ازاں پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا،پرتاب نگر پولیس اسٹیشن میں مذکورہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے ملزم کو جیل بھجوا دیا.

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص ذہنی طور پرمعذور ہے او راس سے قبل نے اپنے والد کی ایک آنکھ پھوڑ دی تھی جسکا مقدمہ بھی اسکے خلاف تھانے میں درج ہے.

Leave a reply