پولیو کے بڑھتے کیسز، پنجاب حکومت متحرک،وزیراعلیٰ نے کس کو طلب کر لیا؟

0
30

پولیو کے بڑھتے کیسز، پنجاب حکومت متحرک،وزیراعلیٰ نے کس کو طلب کر لیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس آج طلب کرلیا ،اجلاس میں صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،ڈبلیو ایچ او،بل گیٹس فاؤنڈیشن، یونیسف اورروٹری انٹرنیشنل کے نمائندے شریک ہوں گے۔

اجلاس میں ڈویژنل کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اورچیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں انسداد پولیو کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاجائے گا۔

خیبرپختونخواہ میں پولیو کے مزید کیسز، رواں برس کتنے مریض سامنے آئے

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں بھی چند ماہ قبل پولیو کے کیسز سامنے آئے تھے، انسداد پولیو مہم جاری رہنے کے باوجود کیسز کا سامنے آنا تشویشناک ہے

پولیو کے بڑھتے کیسز پر مسلم لیگ ن نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا، سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا ملک میں پولیواورڈینگی کی تشویشناک صورتحال ہے،اس نااہل حکومت کوپورا ایک سال دیا ،حکومتی سطح پرپولیومہم اورصحت وتعلیم کا بیڑہ غرق کردیا گیا،اس وقت 65پولیو کے کیسز ہیں ،پولیو مہم کا بیڑا غرق ہوچکا ہے وفاق اورصوبائی حکومتوں کا آپس میں کوئی رابطہ نہیں،

سائرہ افضل تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنےدورمیں پولیو پروگرام میں شفافیت لائے،ہمارے دورمیں بھی پولیووائرس تھا لیکن ہم نے اس کومحدود رکھا،حکومت پولیواورڈینگی پربھی کمیشن بنائے اورذمہ داروں کا تعین کرے ، امید ہے وزیراعظم ہماری بات کا نوٹس لیں گے ،وزیراعظم کو ہرچیزکا ٹی وی سے پتہ چلتا ہے .

Leave a reply