پولیو ٹیم پر حملہ؛ شہید ثاقب الرحمان کی نماز جنازہ ادا

شمالی وزیرستان میں اپنی جان دے کر پولیو ٹیم کو بچانے والے پاک فوج کے جوان ثاقب الرحمان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عا مہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملے کے دوران دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑ کر شہید ہونے والے ضلع مردان کے رہائشی ثاقب الرحمان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ اس سے قبل شہید کی نماز جنازہ بنوں اور ان کے آبائی ضلع مردان میں ادا کی گئی۔

بیان کے مطابق سپاہی ثاقب الرحمان نے فرض کے دوران جان کی قربانی دیتے ہوئےپولیو ٹیم کے تمام ارکان کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران/ سپاہیوں، سول سرکاری افسران، شہید کے لواحقین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کے مذموم عزائم کے خلاف پرعزم ہیں، جو محنت سے حاصل کیے گئے امن کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کریں گی۔

Shares: