پشاور میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے پولیو ٹیم پر حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے داؤد زئی میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا پولیس اہلکار پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور تھا۔

پولیو ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر جا رہا تھا کہ حملہ کیا گیا پولیو ٹیم بحفاظت واپس اپنے سینٹر پہنچ چکی ہے۔

ایس ایس پی آپریشن کے مطابق مذکورہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل خیبر پختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوا تھا اور آج اس مہم کا تیسرا روز ہے مہم کے دوران 37 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ٹیموں کی حفاظت کے لیے 26 ہزار 719 اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

بلوچستان میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز

دوسری جانب بلوچستان کے 16اضلاع میں پانچ روزہ پولیو مہم کل سے شروع ہوگی، مہم کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

کوئٹہ میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹرراشد رزاق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیو مہم صوبے کے 16 اضلاع کی 438 یونین کونسلز میں کل سے شروع ہو رہی ہے۔ ان اضلاع میں کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ ، جعفر آباد، نصیرآباد ،لورالائی، خضدار، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ، دکی، موسی خیل، مستونگ، شیرانی، ژوب، اورصحبت پور شامل ہیں۔

آزاد کشمیر الیکشن: مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی مشترکہ لائحہ عمل کے تحت چلیں…

صوبے کے 18اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری ہے جبکہ مہم کے لیے 16 ہزار731 تربیت یافتہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

کوآرڈینیٹر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ 15ہزار 965 موبائل،708 ٹرانزٹ اور 58رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ 4 ہزار 385ایریا انچارجز بھی تعینات کیے گئے ہیں اور 26ہزار719اہلکار پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے مامور ہونگے مہم کے دوران37 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

Shares: