سیاسی عدم اسحتکام:پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کی گاڑی پرفائرنگ

کراچی :سیاسی عدم اسحتکام:پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کی گاڑی پرفائرنگ،اطلاعات کے مطابق ملک میں ایک طرف سیاسی عدم استحکام جاری ہےاورن لیگ اورپی پی کے درمیان چپقلش بڑھتی ہوئی نظرآرہی ہے اسی اثنا میں پیپلزپارٹی کے اہم رہنما پرفائرنگ بھی ہوگئی ہے

کراچی سے پولیس حکام کے مطابق اس واقعہ میں کراچی سپر ہائی وےپرپیپلز پارٹی کےمقامی رہنما کی گاڑی پرفائرنگ ہوئی ، اس فائرنگ کی زدمیں اور کون کون آیا ابھی تک پولیس کی طرف سے وضاحت نہیں کی گئی

پولیس کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کراچی میں پی پی رہنما لالا رحیم بلٹ پروف گاڑی میں سوار تھے،مقامی رہنما لالا رحیم کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے

دوسری طرف پولیس نے یہ بھی وضاحت کردی ہے کہ اس فائرنگ کےنتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس اس واقعہ کا تمام پہلووں سے جائزہ لے رہی ہے اورواقعہ میں ملوث افراد تک پہنچنے کی بھرپورکوشش کررہی ہے

Comments are closed.