مزید دیکھیں

مقبول

حکومت پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق کی آواز بلند کرے، شاہد خاقان عباسی

فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کے لیے یکجہتی فلسطین کانفرنس...

غیر ملکی سرمایہ کاری میں41فیصد سے زائد اضافہ

پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں41.06فیصد اضافہ...

ایشوریا رائے اور سلمان خان کے بریک اپ کی اصل وجہ سامنے آگئی

ممبئی: بالی ووڈ اسٹارز سلمان خان اور ایشوریا رائے...

کراچی کیلئے بجلی 4روپے 85پیسے مزید کمی کا امکان

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت...

کشمور: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم

کشمور (نامہ نگارمختیازراعوان) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع کشمور نے رمضان...

پورٹ قاسم پر ڈیزل سے بھرا جہاز ریت میں پھنس گیا

پورٹ قاسم پر ڈیزل کا بھرا جہاز ریت میں پھنس گیا تاہم پھنسے جہاز کو بنڈل جزیرے کے قریب سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پورٹ قاسم پر کروڑوں لیٹرزسے لدا ڈیزل کا جہاز ریت میں پھنس گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پھنسے جہاز کو بنڈل جزیرے کے قریب سے نکالنے کی کوشش جاری ہے ، جہاز سے تیل کے رساؤ کا امکان ہے۔

ترجمان پورٹ قاسم کا کہنا تھا کہ جہاز صبح ساڑھے 7بجےپھنسا، جس کے باعث جہاز کی برتھنگ متاثر ہوئی، جہاز پھنسنے کی وجوہات معلوم کررہے ہیں۔

اس حوالے سے معاون خصوصی محمودمولوی نے بتایا کہ آج صبح 2جہازوں کےانجنوں میں خرابیاں پیداہوئیں، نیوی گیشنل چینل میں داخل ہونےکےدوران جہازوں میں مسئلہ ہوا۔

،محمودمولوی کا کہنا تھا کہ بنڈل جزیرے کےقریب دونوں جہازوں کے انجن میں خرابی تھی، دونوں جہازوں کوویٹنگ ایریا میں لنگر انداز کردیا گیاہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ دونوں جہازوں کوجلدبرتھوں پربھیج دیا جائے گا ، نیوی گیشن چینل صاف ہےاورپائلٹ اسٹینڈ بائی پرہیں۔

یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل سی ویو کے ساحل پر بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 پھنس گیا تھا، جسے ڈیڑھ ماہ بعد آپریشن کے ذریعے نکالا گیا تھا۔