اتوار، 15 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایران: آئل کمپنی کے ملازمین کی بس الٹنے سے 12 افراد جاں بحق


ایران میں آئل کمپنی کے ملازمین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، 12 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کےمطابق حادثہ ایران کےمغربی صوبےایلام میں پیش آیا،جہاں آئل کمپنی کےملازمین کو لےجانےوالی بس الٹ گئی،حادثے کےنتیجے میں 12 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے زخمیوں کو ایلام، دہلران، دزفول اور آبدانان کے اسپتالوں میں منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔