اتوار، 15 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میجر عمر ناصر منہاس شہید اور حوالدار محمد عدنان خان شہید کی نمازِ جنازہ ادا

مصنف:

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے قریب 14 نومبر 2026 کو جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر عمر ناصر منہاس شہید اور حوالدار محمد عدنان خان شہید کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کردی گئی،


آئی ایس پی آر کے مطابق نمازِ جنازہ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف و چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی، پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم ہمارے شہداء کی عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، ان کی بہادری، لگن اور مادرِ وطن کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ باعثِ فخر رہے گی، شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا،،