Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

جبوتی کے ساحل کی قریب کشتی الٹنے سے 139 افراد ہلاک


جبوتی کے ساحل کے قریب ایک کشتی ڈوبنے سے 139 تارکینِ وطن ہلاک ہو گئے جن میں 20 بچے بھی شامل تھے جبکہ تقریباً 84 افراد لاپتہ ہیں۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے بیان کے مطابق، بچ جانے والوں نے بتایا کہ یہ کشتی جو 350 افراد کو جبوتی سے یمن لے جا رہی تھی، جبوتی کے قصبے 'اوبوک' کے شمال میں الٹ گئی۔

جبوتی میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مشن چیف، الیگزینڈر کوئساک نے بیان میں کہا، "یہ انسانی جانوں کا ایک انتہائی افسوسناک نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں بچ جانے والوں اور ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے یا جو ابھی تک اپنے رشتہ داروں کے بارے میں کسی خبر کے منتظر ہیں۔