جمعرات، 15 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شرپسند سوشل میڈیا ہینڈلز خیبرپختونخوا میں بے امنی کے گمراہ کن دعوے پھیلا رہے ہیں: وزارت اطلاعات


وزارت اطلاعات نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند سوشل میڈیا ہینڈلز خیبرپختونخوا میں بے امنی کے حوالے سے من گھڑت اور گمراہ کن دعوے پھیلا رہے ہیں،  افغان اور بھارتی اکاؤنٹس بھی مفاد پرست سیاسی اکاؤنٹس کے ساتھ مل کر اس بیانیے کو ہوا دے رہے ہیں۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق شرپسند سوشل میڈیا ہینڈلز خیبرپختونخوا میں بے امنی کے حوالے سے من گھڑت اور گمراہ کن دعوے کر رہے ہیں۔ اے آئی  سے تیار کردہ تصاویر، پرانی فوٹیج اور غیر متعلقہ ویڈیوز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش مواد میں فیکٹریوں کی آگ، لوڈشیڈنگ پر ہونے والے مظاہروں اور شام وغیرہ کی ویڈیوز شامل ہیں۔  ان سب کو غلط کیپشنز کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے تاکہ افراتفری کا تاثر پیدا کیا جا سکے۔ افغان اور بھارتی اکاؤنٹس بھی مفاد پرست سیاسی اکاؤنٹس کے ساتھ مل کر اس بیانیے کو ہوا دے رہے ہیں۔ اس سے تصدیق ہوتی ہے کہ یہ ایک منظم اور غیر ملکی سرپرستی میں چلایا جانے والا پروپیگنڈا ہے۔