منگل، 3 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسلام آباد:گرلز سکول سے 24 کمپیوٹرز،15 ٹیبلٹس سمیت دیگر قیمتی سامان غائب


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک گرلز اسکول میں چوری کی واردات پیش آئی ہے، جہاں نامعلوم چور لیپ ٹاپ، کروم بکس، کمپیوٹرز اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔


پولیس کے مطابق چوری کا واقعہ ماڈل اسکول فار گرلز کُری میں پیش آیا، جس کا مقدمہ اسکول کی پرنسپل کی مدعیت میں تھانہ بنی گالہ میں درج کرلیا گیا ہے۔ درج ایف آئی آر کے مطابق آج صبح اسکول کے چوکیدار نے فون کرکے اطلاع دی کہ اسکول میں چوری ہوگئی ہے۔


ابتدائی تفصیلات کے مطابق ملزمان اسکول سے 24 سی پی یوز، 15 ٹیبلٹس، بیٹریاں، یو پی ایس اور اسٹیبلائزر سمیت دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔ اسکول پرنسپل کا کہنا ہے کہ واقعے سے وفاقی وزارتِ تعلیم کے متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں