اتوار، 15 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا 30واں اجلاس اسلام آباد میں شروع، علاقائی تجارت اور روابط زیر غور


اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔

پاکستان کی میزبانی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 30 ویں اجلاس کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا جہاں سیکریٹریز اور فوکل نمائندگان وزرائے خارجہ کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا طے کریں گے۔

ترکیے کے نائب وزیر خارجہ موسیٰ کُلاک لِکایا اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وہ وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں ترکیے کے وفد کی قیادت کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے جبکہ افغان وزیر خارجہ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

اجلاس میں علاقائی تجارت کے فروغ، ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں تعاون اور وسطی ایشیا کو عالمی منڈیوں سے منسلک کرنے کے امکانات پر گفتگو کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک غیر ملکی وزرا خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے، وزیراعظم کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا، ایجنڈے میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے، علاقائی روابط بڑھانے سمیت اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔