اتوار، 15 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال


نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 15 نومبر کو ہونے والی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا، جبکہ یورپ میں ہونے والے آئندہ آر 4 اور آر 4 پلس ای 4 اجلاسوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی معاملات پر باہمی رابطوں اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان کے مطابق مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو دورہ قاہرہ کی دعوت کا اعادہ کیا، جس پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعوت پر مثبت ردعمل دیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور ایک دوسرے سے قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا