خیبر پختونخوا میں غیر مجاز افراد سے 42 سرکاری گاڑیاں برآمد، 15 تاحال غائب

مصنف:
خیبر پختونخوا حکومت نے سیاسی اور غیر مجاز افراد سے 42 گاڑیاں برآمد کرلیں۔
خیبر پختونخوا حکومت نے سیاسی اور غیر مجاز افراد سے محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کی 42 گاڑیاں برآمد کر لیں جبکہ دیگر 15 گاڑیوں کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ مواصلات و تعمیرات کی 15 گاڑیاں تاحال غائب ہیں، جن کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک گاڑی کو اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران پکڑا تھا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ آبپاشی اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے 250 ارب روپے کے 3 بڑے منصوبوں کی بھی جانچ جاری ہے۔ جبکہ نیب 155 ارب روپے کے دیگر دو منصوبوں کی تحقیقات بھِی کر رہا ہے۔ سی اینڈ ڈبلیو کے تمام ٹینڈرز روک دیے ہیں۔
مزید پڑھیں





