پاک بھارت ورلڈ کپ میچ کی ٹکٹو ں کیلئے 84 لاکھ درخواستیں موصول

آئندہ سال ہونے والے مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ کے ٹکٹوں کے حصول کے لیے ریکارڈ 84 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
ٹورنامنٹ کے منتظمین نے پیر کے روز بتایا کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 10 اکتوبر 2027 کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے تاریخی وانڈرز کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے،ٹکٹوں کی مانگ کے حوالے سے فائنل میچ بھی کسی سے پیچھے نہیں، جس کے لیے تقریباً 80 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں،ورلڈ کپ کا فائنل بھی اسی 34 ہزار نشستوں کی گنجائش رکھنے والے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
https://x.com/bbctms/status/2117326356195508233?a=t8t_kLX60zo91X-HMmY&s=20
منتظمین کے مطابق اب تک 193 ممالک سے تقریباً 30 لاکھ شائقین ٹکٹوں کے حصول کے لیے قرعہ اندازی میں درخواستیں جمع کرا چکے ہیں،ٹکٹوں کی درخواستوں کا یہ مرحلہ 21 نومبر تک جاری رہے گاجنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والا یہ 14 ٹیموں پر مشتمل عالمی ٹورنامنٹ 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027ء تک جاری رہے گا-
منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے لیے مجموعی طور پر 12 کروڑ سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جو شائقین کی غیر معمولی دلچسپی کا مظہر ہیں۔
مزید پڑھیں





