بدھ، 28 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

یمن ایئر ویز کی فلائٹ حادثے سے بال بال بچ گئی


یمن سے اردن پہنچنے والی مسافر پرواز دورانِ سفر شدید طوفان اور ژالہ باری کی زد میں آگئی،پائلٹ نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو عمان ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔


یمنی ایئر ویز کی پرواز IY-648 نے عدن ایئرپورٹ سے اردن کے دارالحکومت عمان کے لیے اڑان بھری تھی کہ دورانِ پرواز خراب موسم، تیز ہواؤں اور شدید ژالہ باری نے صورت حال کو خطرناک بنا دیا,ژالہ باری کے باعث ایئربس اے 320 طیارے کی ناک اور کاک پٹ کے سامنے لگے شیشوں کو شدید نقصان پہنچا۔


انتہائی مشکل حالات میں کپتان باصم فرید اور پرواز کے عملے نے جہاز پر قابو برقرار رکھا اور اسے بحفاظت منزل تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔ واقعے کے دوران طیارے میں سوار مسافروں اور عملے کے ارکان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔


یمنی ایئر ویز کے ترجمان حاتم الشعابی نے تمام مسافروں اور عملے کی خیریت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ طیارے کو حفاظتی معائنے اور ضروری مرمت کے لیے عمان ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا ہےعمان سے عدن جانے والے مسافروں کی روانگی کے لیے متبادل طیارے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔