جمعرات، 15 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شعیب ملک سے شادی کی خبریں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی نجی زندگی اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہے، تاہم ان دنوں سوشل میڈیا پر ان کی ایک اور ممکنہ شادی کی افواہوں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔ ان افواہوں میں معروف اداکارہ ونیزہ ستار کا نام شعیب ملک کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، جس پرداکارہ نے خاموشی توڑ دی ہے-


اداکارہ ونیزہ نے بے بنیاد اور غیر مصدقہ افواہ پھیلامے والوں کو سخت تنقد کا نشانہ بنایا انہوں نے کہا کہ ان کے بارے میں پھیلائی جانے والی ایسی خبروں سے نہ صرف ان کی اپنی زندگی متاثر ہوتی ہے بلکہ ان کے اہلِ خانہ اور قریبی لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


ونیـزہ ستار نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک وائرل ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ان خبروں پر ردعمل دیا۔ اداکارہ نے لکھا کہ اوہ میرے خدا، پھر سے نہیں-


انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیاکہ لوگ صرف چندویوز اور سستی شہرت حاصل کرنےکی خاطر مشہور شخصیا ت کی ذاتی زندگی کے بارے میں بلا تحقیق من گھڑت باتیں بنانا شروع کر دیتے ہیں، دنیا میں بات کرنے کے لیے بے شمار اہم موضو عات مو جود ہیں، لیکن افسوس کہ کچھ لوگ دوسروں کی زندگیوں سے کھیل کر چند کلکس حاصل کرنے کو ہی سب کچھ سمجھتے ہیں۔


اس سے قبل بھی وہ مختلف ڈیجیٹل اور ٹی وی پروگراموں میں واشگاف الفاظ میں یہ کہہ چکی ہیں کہ ان کی آج تک شعیب ملک سے بالمشافہ کوئی ملاقات ہی نہیں ہوئی ہے،انہوں نے اس بات پر بھی شدید تعجب کا اظہار کیا تھا کہ بغیر کسی ثبوت یا ملاقات کے اس طرح کا شوشہ آخر کیسے چھوڑا جا سکتا ہے۔


اداکارہ نےبتایا کہ شروع میں تو انہوں نے ان افواہوں کو ایک ہلکے پھلکے مذاق کے طور پر لیا اور نظر انداز کر دیا، لیکن بات اس وقت سنگین اور پریشان کن شکل اختیار کر گئی جب ان کے قریبی دوستوں، عزیزوں اور رشتہ داروں نے ان کے گھر والوں کو فون کر کے ان خبروں کی سچائی کے بارے میں پوچھنا شروع کر دیا۔


اس تمام صورحال کے بعد اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین اور مواد بنانے والوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ بغیر تصدیق کے کسی کی بھی نجی زندگی سے متعلق شوشے چھوڑنے سے گریز کریں، کیونکہ اس طرح کی جھوٹی خبریں نہ صرف متعلقہ شخص کے لیے بلکہ اس کے پورے خاندان کے لیے ذہنی اذیت کا باعث بنتی ہیں-