پیر، 9 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب


شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا آج 149 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔


 آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 149 واں یومِ پیدائش منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔


مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین مہمان خصوصی تھے, پا کستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہورکموڈور مصباح الامین نے مزار اقبال پرپھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی، مہمان خصوصی نے گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز اورپاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا,پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فر ائض سنبھال لیے۔


شاعرِ مشرق علامہ اقبال 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے, گورنمنٹ کالج لاہور اور پھر برطانیہ و جرمنی سے تعلیم کے مدارج طے کیے، قومی درد میں ڈوبی شاعری کی ، ملت اسلامیہ کو یقین محکم کا راستہ دکھایا، ان کے افکار کا اثر پوری دنیا میں نظر آتا ہے۔


انہوں نے اپنی فلسفیانہ شاعری اور سیاسی بصیرت کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری کی لہر پیدا کی اور ایک الگ وطن کے قیام کے لیے فکری و نظریاتی بنیاد رکھی,1930ء کا ان کا تاریخی خطبۂ الٰہ آباد برصغیر کے مسلمانوں کو ایک واضح سیاسی سمت فراہم کرنے کا ضامن بنا، جس نے ایک الگ تشخص اور وطن کے مطالبے کو مزید تقویت بخشی۔


اقبال کے شعری مجموعے بانگ درا، بال جبریل، ضرب کلیم، سب نوجوانوں میں امید کی کرن جگاتے ہیں۔ قوم اپنے محسن کو نہیں بھولی، ان کے مزار پر آج بھی عقیدت مندوں کا ہجوم نظر آتا ہے ۔


اس موقع کی مناسبت سے حکومت نے ملک بھر میں 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ دن کی مناسبت سے تمام سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔