پیر، 9 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پائلٹوں کی تھکن اور پرواز کے دوران سو جانے کے واقعات,مستقبل میں مسافر طیاروں کو مکمل طور پر پائلٹس کے بغیر اڑایا جانا چاہیے یا نہیں?


آٹو میشن اور مصنوعی ذہانت (AI) میں تیزی سے ہوتی پیشرفت کے بعد یہ بحث شدت اختیار کر گئی ہے کہ کیا مستقبل میں مسافر طیاروں کو مکمل طور پر پائلٹس کے بغیر اڑایا جانا چاہیے یا نہیں۔ پائلٹوں کی تھکن اور پرواز کے دوران سو جانے کے واقعات اس بحث کو مزید ہوا دیتے ہیں، لیکن کاک پٹ سے انسانوں کو مکمل طور پر ہٹانے کے حق اور مخالفت میں مضبوط پائلر موجود ہیں۔


ہوائی جہاز کے بیشتر حادثات انسانی غلطی (Human Error)، تھکن، یا دباؤ میں غلط فیصلہ لینے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ کمپیوٹر اور اے آئی (AI) تھکتے نہیں اور نہ ہی وہ توجہ کھوتے ہیں-


پائلٹس کے دورانِ پرواز سو جانے یا طویل ڈیوٹی کے باعث ذہنی تناؤ کا شکار ہونے کا خطرہ ہمیشہ رہتا ہے۔ خودمختار (Autonomous) نظام اس قسم کے حیاتیاتی مسائل سے پاک ہوتے ہیں,ایئر لائنز کے لیے پائلٹس کی تنخواہیں، ٹریننگ اور ان کی رہائش کے اخراجات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ پائلٹس کو ہٹانے سے ٹکٹ سستے ہو سکتے ہیں۔


سلی ہڈسن (Sully Sullenberger) کا 2009 میں ہڈسن ندی پر معجزاتی طور پر جہاز اتارنے کا واقعہ (Miracle on the Hudson) اس کی بہترین مثال ہے۔ کمپیوٹر صرف اسی صورت کام کرتا ہے جس کی اسے پروگرامنگ کی گئی ہو، جبکہ انسان غیر متوقع ہنگامی صورتحال میں اپنی جبلت اور تخلیقی صلاحیت سے فیصلے کرتا ہے۔


مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ یا زمین سے ریموٹ کنٹرول کیے جانے والے طیاروں کو ہیکرز، مالویئر یا سائبر حملوں کے ذریعے نشانہ بنانا آ سان ہو سکتا ہے، جو کہ ایک بہت بڑا سیکیورٹی رسک ہے,عام مسافروں کے لیے ایک ایسے جہاز پر سفر کرنا ذہنی طور پر قبول کرنا مشکل ہے جس کے کاک پٹ میں کوئی انسان موجود نہ ہو۔