Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سانحہ پمز: ایک اور افسر قصوروار قرار، 9 افراد ملازمت سے فارغ

pims

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سانحۂ پمز کی تفصیلی رپورٹ میں ایک اور افسر کو قصوروار قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر 9 افراد کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔


مصطفیٰ کمال نے نجی ٹیلیویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سانحۂ پمز سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں 8 افراد کو قصوروار ٹھہر ایا گیا تھا، جبکہ ان کے خلاف فوجداری مقدمات کے لیے وزارت داخلہ کو خط بھی ارسال کردیا گیا ہے،تفصیلی رپورٹ میں 33 سفارشات پیش کی گئی ہیں، جن پر عمل درآمد میں کچھ وقت لگے گا وزیراعظم نے پمز کے فائر سیفٹی سسٹم اور عمارت کے اسٹرکچر میں بہتری کے لیے 3 ماہ کی مہلت دی ہے۔


مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ پمز میں آئندہ 15 روز میں 176 بستروں پر مشتمل نئی ایمرجنسی فعال کردی جائے گی، جس سے اسپتال کی طبی سہولیات میں مزید بہتری آئے گی، پاکستان کو بچانے اور چلانے کا واحد طریقہ انتظامی یونٹس کا قیام ہے۔ وفاقی وزیر نے صوبائی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومتوں نے تمام وسائل اور اختیارات اپنے پاس رکھ لیے ہیں اور ان کی جانب سے احتجاج اقتدار برقرار رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔