بدھ، 25 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی کامیابی پر مسلح افواج کی مبارکباد


پاکستانی مسلح افواج کی قیادت نے ملک کے پہلے انسانی خلائی مشن کے آغاز پر قوم، قومی خلائی ادارے سپارکو اور سائنسی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے-


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اس تاریخی موقع پر قوم، سپارکو اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی پاکستان کے پہلے خلاباز اور چینی خلائی اسٹیشن تیان گونگ جانےوالے پہلےغیر ملکی خلاباز بن گئےہیں مسلح افواج کی جا نب سے اس خلائی مشن کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے سائنسدانوں، انجینئرز اور سپا رکو کی ٹیموں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، جبکہ اس مشن میں تعاون فرا ہم کرنے پر چین کی قیادت، حکومت اور عوام سے بھی اظہار تشکر کیا گیا ہے۔


ترجمان کے مطابق عسکری قیادت نے اس بات کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین کی دوستی زمین کی سرحدوں سے آگے خلا کی وسعتوں تک نئی بلندیوں کو چھو چکی ہے پاکستان کا انسانی خلائی سفرمیں داخل ہوناملکی افرادی قوت،سائنسی صلاحیتوں اورتکنیکی استعد اد کا مظہر ہے، اور یہ تاریخی خلائی مشن نوجوان نسل کو سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبوں میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے گا۔


مسلح افواج کی جانب سے ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی کے خلائی مشن کی کامیابی اور ان کی بحفاظت زمین پر واپسی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔