بدھ، 25 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ریاض کے مالیاتی مرکز میں حوثی ملیشیا کے حملے,پاکستان کی شدید مذمت

foreign-office-1

پاکستان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مالیاتی مرکز میں ایک ٹاور پر حوثی ملیشیا کے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے-


ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے 24 نومبر کو جاری بیان کے مطابق حملے کے نتیجے میں سعودی شہری اور وہاں مقیم غیر ملکی زخمی ہوئے، پاکستان نے زخمیوں اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔


پاکستان نے سعودی حکام کی جانب سے فوری ردعمل اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے ایسے بزدلانہ حملے علاقائی کشیدگی میں اضافے اور امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ان حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہےسعودی عرب کو اپنی سرزمین کے دفاع اور اپنے شہریوں اور مقیم افراد کے تحفظ کا مکمل حق حاصل ہے۔