بدھ، 25 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 35 پاکستانیوں کے ڈوبنے کی اطلاعات

boat

غیر قانونی راستوں سے لیبیا سے اٹلی جانے والے تارکینِ وطن کی ایک کشتی کے حادثے میں ضلع باجوڑ کے کم از کم 35 نوجوانوں کے جاں بحق یا لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں,جس کے بعد ضلع بھر میں غم اور سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔


رپورٹس کے مطابق لیبیا کے قریب سمندری سفر کے دوران نوجوانوں کی کشتی حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 35 نوجوان لاپتا ہوگئے،کشتی میں سوار نوجوانوں کا تعلق ضلع باجوڑ کے مختلف علاقوں سے تھا، جو بہتر معا شی مواقع کی تلاش میں غیر قانونی طریقےسے یورپ پہنچنےکی کوشش کر رہے تھےاس مقصد کے لیے انہوں نے سمند ری راستہ اختیار کیا تھا،خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہےکہ تمام نوجوان سمندر میں ڈوب گئےہیں، تاہم ان کی ہلاکتوں کی با ضا بطہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔


حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد لاپتا نوجوانوں کے اہل خانہ شدید صدمے سے دوچار ہیں اور اپنے پیاروں کی خیریت سے متعلق معلومات کے منتظر ہیں،گھروں میں پریشانی اور بے یقینی کی کیفیت ہے، جبکہ نوجوانوں کے رشتہ دار ان کے بارے میں کسی مصدقہ اطلاع کے منتظر ہیں۔


وزیر مملکت برائے قبائلی امور مبارک زیب خان کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ اور وزارتِ اوورسیز پاکستانیز متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں،لاپتہ افراد کی تلاش، لاشوں کی برآمدگی اور انہیں وطن واپس لانے کے لیے مقامی حکام، نیوی، نیٹو اور امدادی اداروں کے تعاون سے کارروائیاں جاری ہیں-


باجوڑ کی ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔