پاکستانی خلا باز ذیشان علی چینی خلا بازوں کیساتھ خلا میں پہنچ گئے,وزیراعظم کی مبارکباد

چین کا خلائی مشن شینزو تیان گونگ 24 خلائی اسٹیشن پہنچ گیا۔
چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شینزو 24 کامیابی سے چینی خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، خلائی مشن کے عملے میں پاکستانی خلا باز محمد ذیشان بھی شامل ہے، پاکستانی شہری چینی خلائی اسٹیشن پر پہنچنے والے پہلے غیرملکی خلاباز بن گئے۔
پاکستانی وقت کے مطابق خلائی مشن کی پرواز کا مرحلہ صبح 5 بج کر 18 منٹ پر چین کے خلائی مرکز سے شروع ہوا، ہزاروں کی تعداد میں چینی شہریوں نے خلائی مشن کی روانگی کو براہ راست دیکھا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور چین میں پاکستان کے سفیر بھی اس یادگار لمحے کو دیکھنے کے لیے موجود رہے۔
ذیشان علی خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی خلا باز ہیں، وہ تیان گونگ خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بھی ہیں پاکستانی خلاباز ذیشان علی کے ہمراہ دو چینی خلا نورد بھی خلائی شٹل میں سوار ہیں، خلا نورد ایک ہفتے تک خلا میں موجود رہیں گے اور مختلف سائنسی تجربات انجام دیں گے۔
اس حوالے سے چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق شنزو 24 مشن کے دوران 90 سائنسی تجربات اورٹیکنالوجی ٹیسٹ انجام دیے جائیں گے-
وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی کی خلائی سفر پر روانگی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آج ستاروں سے آگے کا سفر شروع کردیا، یہ صرف ایک خلاباز کا نہیں بلکہ چوبیس کروڑ پاکستانیوں کا سفر ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ یہ نوجوان نسل، سائنس دانوں اور قومی خوابوں کا سفر ہے۔ ذیشان اور خرم داؤد نے بےمثال محنت اور لگن سے تربیت مکمل کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا اگر آج ایک پاکستانی خلائی اسٹیشن پہنچ سکتا ہے تو کل چاند تک بھی پہنچے گا، کہا ہماری منزل ستاروں سے آگے ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان خواب دیکھنا کبھی نہ چھوڑیں، محنت جاری رکھیں اور پاکستان پر یقین رکھیں۔ پاکستان اور چین کی آہنی دوستی اب خلائی سفر میں بھی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سائنس، ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ یہ مشن نئے پاکستان کی جانب بڑا قدم ہے، ہمارا نوجوان دنیا کی رہنمائی کرے گا۔
مزید پڑھیں


ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ



پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری
