پہلے پاکستانی خلا باز کی خلا کی طرف روانگی، چینی سفارت خانے کا خصوصی پیغام

پہلے پاکستانی خلاباز کی خلا میں روانگی کے تاریخی موقع پر اسلام آباد میں قائم چینی سفارت خانے نے تہنیتی پیغام کے ساتھ ایک خصوصی ویڈیو جاری کی ہے-
ویڈیو میں موسیقی کے دلکش امتزاج کے ذریعے پاک چین لازوال دوستی اور مشترکہ خلائی عزائم کو اجاگر کیا گیا ہے، چینی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق، خلائی تحقیق کے میدان میں دونوں ممالک کا یہ اشتراک پاک چین دوستی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جہاں مشترکہ خوابوں کو ایک خوبصورت نغمے کی شکل دی گئی ہے۔
https://x.com/PakinChina_/status/2125126228831318330?a=w2lKANIKVbsHjr_iCxI&s=20
https://x.com/PakinChina_/status/2125044518554833043?a=M22XfMLllGssKyY-2z4&s=20
https://x.com/PakinChina_/status/2125418483630621000?a=DAyIlxdabIU-3leJnxc&s=20
پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ مشترکہ تربیت سے لے کر خلائی سفر تک، دونوں ممالک کے خلاباز اب ایک ہی منزل اور ایک ہی خواب کے مسافر بن چکے ہیں، جغرافیائی فاصلے، بلند و بالا پہاڑ اور زبانوں کا فرق بھی چین اور پاکستا ن کے عوام کو قریب آنے سے نہیں روک سکا،بلکہ باہمی خوشیوں اور مشترکہ احساسات نے اس رشتے کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔ ترجمان نے اس نغمے کو امن، باہمی تعاون اور روشن مستقبل کے لیے دونوں برادر ممالک کے پختہ عزم کا عکاس قرار دیا ہے۔
https://x.com/ForumStrategic/status/2125373275236888616?a=Poj-4ABlV6MSvtAyVYg&s=20
مزید پڑھیں

ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری


