بدھ، 25 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کراچی میں اغوا برائے تاوان کی واردات میں پولیس افسران کے ملوث ہونے کا انکشاف

Section 144 Enforced in Lahore | Baaghi TV

کراچی کے علاقے ملیر کینٹ میں شہری محمد شان کے اغوا برائے تاوان کیس کی تفتیش میں ڈی ایس پی اے وی ایل سی امجد سمیت کئی پولیس افسران اور اہلکاروں کے نام سامنے آئے ہیں-


گرفتار اے وی ایل سی افسر رسول بخش نے دورانِ تفتیش ڈی ایس پی، ایس ایس پی کے ریڈر اور دیگر اہلکاروں کے نام بھی بتا دیے۔


ذرائع کے مطابق 14 نومبر کو گرفتار ملزم رسول بخش کھٹیان نے ساتھی اہلکاروں کے ہمراہ 11 نومبر کو ایک شہری محمد شان کو پولیس موبائل میں اغوا کیا غوا کاروں نے مغوی کو بتایا کہ اس نے 3 کروڑ روپے کا گھر فروخت کیا ہے، جس کے بعد رہائی کے بدلے 20 کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا۔


تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مغوی کی رہائی کے لیے ایک کروڑ روپے نقد وصول کیے گئے، تاوان کی رقم نجی یونیور سٹی کے قریب کچرا کنڈی پر مغوی کے کزن آصف نے ادا کی رقم وصول کر نے کے بعد محمد شان کو رہا کردیا رقم وصول کرنے کے بعد ملزمان نے مزید تاوان کا مطالبہ کیا، انکار پر مغوی کی گاڑی، آئی فون اور دیگر سامان بھی چھین لیا گیا۔


ملزم رسول بخش نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ اغوا کی واردات میں ڈی ایس پی اے وی ایل سی امجد، ایس ایس پی کا ریڈر محسن، ہیڈ کانسٹیبل تیمور اور اہلکار انعام بھی ملوث ہیں ڈی ایس پی امجد کو معطل کردیا گیا ہے، جبکہ ایس ایس پی کا ریڈر محسن مفرور ہے،اور دیگر ملزمان کی تلاش و تفتیش جاری ہے۔


واضح رہے کہ ملزم رسول بخش کھٹیان کو ملیر کینٹ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔