لاہور قلندرز نے سری لنکن کرکٹر کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیا
لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے لیے سری لنکا کے آل راؤنڈر کمیندو مینڈس کو 6 کروڑ 38 لاکھ روپے کے معاہدے میں براہِ راست سائن کر لیا ہے-
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور قلندرز نے سری لنکن بیٹر کے ساتھ 6 کروڑ 38 لاکھ روپے کا معاہدہ کیا ہے اور وہ پورے ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب ہوں گے، کمیندو مینڈس پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں شرکت کریں گے۔
کمیندو مینڈس سری لنکا کی قومی ٹیم کے اہم بیٹر ہیں اور مڈل آرڈر میں بیٹنگ کی صلا حیت رکھتے ہیں وہ دائیں اور بائیں دونوں ہاتھوں سے فنگر اسپن بولنگ بھی کر سکتے ہیں، جس سے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کے ساتھ بولنگ میں بھی اضافی آپشن میسر ہوگا۔
لاہور قلندرز کے مالک اور ڈائریکٹر کرکٹ ثمین رانا نے کمیندو مینڈس کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹیم کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔ فرنچائز کو امید ہے کہ ان کی شمولیت سے ٹیم کا توازن مزید بہتر ہوگا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا 12واں ایڈیشن 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک شیڈول ہے۔





