بابا بلھے شاہ ہسپتال قصور کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دینے کی ضرورت
قصور،بابا بلھے شاہ ہسپتال قصور کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دینے کی ضرورت،صحافی برادری کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق قصور بابا بلھے شاہ ہسپتال میں جب سے ایم ایس ڈاکٹر رضا سہیل نے چارج سنبھالا ہے، ہسپتال بہتری کی جانب گامزن ہے
ہسپتال میں طبی سہولیات کی بہتری اور عوام کو بہتر علاج کی فراہمی کے لیے اقدامات قابلِ ذکر ہیں
قصور کی صحافی برادری نے مطالبہ کیا کہ قصور کی تقریباً 44 لاکھ آبادی ہے جس کے مقابلے میں ایک بڑے سرکاری ہسپتال پر مریضوں کا دباؤ بھی ایک اہم مسئلہ ہے
ایم ایس ڈاکٹر رضا سہیل کے مطابق قصور کی آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال پر مریضوں کا بوجھ بڑھ جاتا ہے اگر بابا بلھے شاہ ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دے دیا جائے تو ماہر ڈاکٹروں، جدید طبی مشینری، مختلف شعبہ جات اور علاج کی مزید سہولیات میں اضافے کے امکانات پیدا ہوں گے جس سے قصور اور گردونواح کے عوام کو اپنے شہر میں ہی بہتر علاج کی سہولت میسر آ سکتی ہے
قصور کی صحافی برادری کا حکومت پنجاب، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور وزیر صحت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ قصور کی آبادی اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بابا بلھے شاہ ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال بنانے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے 44 لاکھ عوام کا مطالبہ ہے کہ قصور کو جدید طبی سہولیات دیں، بابا بلھے شاہ ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال بنائیں
مزید پڑھیں





