مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات کے باعث ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 13 ہزار9 سو روپے مہنگا ہونے کے بعد قیمت 4 لاکھ 26 ہزار روپے ہوگئی, اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 917 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 139 ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 35 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 295 روپے کے اضافے سے 5ہزار 663 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 253 روپے کے اضافے سے 4ہزار 855 روپے کی سطح پر آگئی۔
خیال رہے عالمی اور ملکی سطح پر مختلف عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، ان عوامل میں امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیر یقینی، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کا رجحان شامل ہے۔
پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے علاوہ روپے اور امریکی ڈالر کا شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
مزید پڑھیں





