لاہور میں کمسن بچی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتار

لاہور میں کمسن بچی سے زیادتی کے الزام میں باپ کو گرفتار کرلیا گیا-
لاہور کے تھانہ شفیق آباد کی حدود میں پولیس نے فوری کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون اور کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کے دو مختلف واقعات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تھانہ شفیق آباد پولیس نے والدہ کی درخواست پر کمسن بیٹی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں باپ ریاض الدین کو گرفتار کرلیا,پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ایک اور واقعے میں تھانہ شفیق آباد پولیس نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 22 ماہ تک مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم احمد کو گرفتار کرلیا۔
خاتون کے مطابق شادی کا تقاضا کرنے پر ملزم نے مبینہ طور پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں,دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات تھانہ شفیق آباد میں درج کرلیے گئے۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کی عزت و ناموس اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی عزتوں سے کھیلنے والوں کے لیے لاہور میں کوئی جگہ نہیں اور جنسی جرائم میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔
مزید پڑھیں





