امریکی عوام تقسیم کے بجائے لوگوں کو متحد کرنے والی قیادت چاہتے ہیں،اوباما

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی عوام نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ تقسیم کے بجائے لوگوں کو متحد کرنے والی سیاست اور درپیش چیلنجز کے ٹھوس حل پیش کرنے والی قیادت چاہتے ہیں۔
ایکس پر اپنے بیان میں باراک اوباما نے کہا کہ انتخابی نتائج ملک کے ہر خطے میں بہترین امیدواروں کے میدان میں آنے کی بدولت ممکن ہوئے، جن میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جہاں کامیابی کے امکانات کم تصور کیے جاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ امیدواروں کا تعلق مختلف پس منظر اور سیاسی نظریات سے تھا، تاہم مشترکہ اقدار، عوا می خدمت کے جذبے اور اپنے حلقوں و ریاستوں کے عوام کو ترجیح دینے کے عزم نے انہیں متحد رکھا۔
باراک اوباما نے دونوں سیاسی جماعتوں کے ہزاروں انتخابی اہلکاروں اور رضاکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیاجنہوں نے انتخابات کومنظم انداز میں مکمل کرانے اور جمہوریت کے اہم ترین عمل کو یقینی بنا نے میں کردار ادا کیا۔
سابق امریکی صدر نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ کے پاس ابھی 2 سال باقی ہیں، تاہم اب ہماری ذمہ داری ہے کہ عملی اقدامات کریں، جہاں تبدیلی لانے کا اختیار ہے وہاں تبدیلی لائیں، مزید نقصان کو روکیں اور مستقبل کی بنیاد رکھیں۔
مزید پڑھیں





