ڈاکٹر آدم حموی نیو جرسی سے کانگریس کے لیے منتخب ہونے والے پہلے مسلمان بن گئے

ڈیموکریٹ امیدوار ڈاکٹر آدم حموی نے امریکی ریاست نیو جرسی کے 12ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے ریپبلکن امیدوار گریگ میل کو شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی ہے۔
انتخابی نتائج کے ابتدائی تخمینوں کے مطابق وہ نیو جرسی سے امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کے لیے منتخب ہونے والے پہلے مسلمان بن گئے ہیں,پلاسٹک سرجن، سابق امریکی فوجی ڈاکٹر اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طبی خدمات انجام دینے والے 56 سالہ ڈاکٹر آدم حموی اب ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس بونی واٹسن کولمین کی جگہ لیں گے، جو ایوانِ نمائندگان میں ایک دہائی گزارنے کے بعد ریٹائر ہو رہی ہیں۔
حموی کی انتخابی مہم کا محور صحت عامہ، اسرائیل کو امریکی فوجی امداد، امیگریشن قوانین کے نفاذ اور معاشی مسائل جیسے اہم موضو عا ت تھے,ان کی کامیابی کو سیاسی میدان میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، خصوصاً اس لیے کہ غزہ میں ان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طبی خدمات نے انہیں قومی سطح پر شہرت دلائی۔
مصر میں پیدا ہونے والے اور امریکا میں پرورش پانے والے آدم حموی نے عراق جنگ کے دوران امریکی فوج میں بطور جنگی معالج خدمات انجام دیں۔ فوجی خدمات کے بعد انہوں نے تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں طبی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا,انہوں نے بوسنیا، سوڈان، لبنان اور شام سمیت مختلف ممالک میں طبی مشنز میں حصہ لیا اور جنگ زدہ علاقوں میں متاثرہ افراد کو طبی سہولیات فراہم کیں۔
2024 میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط جنگ کے دوران حموی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے جنوبی غزہ پہنچے، غزہ میں ان کا تجربہ ان کی سیاسی زندگی میں عملی طور پر ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔
حموی نے رواں سال ڈیموکریٹک پارٹی کے سخت مقابلے پر مشتمل ابتدائی انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔ وہ پہلی مرتبہ سیاسی میدان میں اترے تھے اور ان کی انتخابی مہم میں صحت عامہ، انسانی حقوق اور خارجہ پالیسی کو مرکزی اہمیت حاصل رہی۔
ابتدائی انتخاب میں کامیابی کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے یہ واضح کر دیا ہے کہ انصاف کے لیے جدوجہد کرنے کی خاطر کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔
آدم حموی نیو جرسی کے 12ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ کی نمائندگی بونی واٹسن کولمین سے حاصل کریں گے، جو ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک بااثر ترقی پسند رہنما ہیں اور کانگریس میں 10 سال خدمات انجام دینے کے بعد عہدہ چھوڑ رہی ہیں۔
آدم حموی کی کامیابی سے امریکی کانگریس میں مسلمانوں کی نمائندگی میں مزید اضافہ ہوگا، انتخابی تخمینوں کے مطابق وہ نیو جرسی سے امریکی ایوانِ نمائندگان کے لیے منتخب ہونے والے پہلے مسلمان رکن ہیں۔
مزید پڑھیں





